دولت اسلامیہ جموں و کشمیر کے لیے اسلحہ لے جاتے ہوئے دو کشمیری دہلی میں گرفتار:پولس کا دعویٰ

نئی دہلی :دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے جمعہ کے روز قومی دارالخلافہ میں لال قلعہ کے قریب جموں و کشمیرکی تنظیم سلامی اسٹیٹ (آئی ایس جے کے)کے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ان دونوں کی شناخت کشمیر کے شوپیان کے رہائشی 24سالہ پرویز اور 19سالہ جمشید کے طور پر کی گئی ہے۔ پولس ڈپٹی کمشنر (اسپیشل سیل) پی ایس کشواہا کے مطابق ان دونوں کو جمعرات کی رات 11بجے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جموں و کشمیر واپس جانے کے لیے لال قلعہ کے قریب جامع مسجد بس اسٹا پ پر کھڑے تھے۔

پو لس کمشنر نے کہا کہ پرویز کا بھائی ایک دہشت گرد تھا اور اس سال26جنوری کو شوپیان میکں ایک تصادم میں مارا گیا تھا۔فی الحال پرویز اترپردیش کے گجرولہ میں ایم ٹیک کر رہا تھا اور اپنے بھائی سے ترغیب پاکر دہشت گردی کی راہ اختیار کر رہا تھا۔

جبکہ جمشید ڈپلومہ کورس کے آخری سال کا طالبعلم ہے اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ہاتھوں گرفتار کیے جانے ولاے محمد عبد اللہ باسط کی تحریک سے وابستہ ہے۔

ان دونوں کے پاس سے اعشاریہ 32کی دو پستولیں اور چار موبائیل فون ملے ہیں۔یہ دونوں عمر ابن نذیر اور عادل ٹھوکر کے اشاروں پر کام کر رہے تھے۔پولس نے بتایا کہ ان دونوں کا دہلی میں دہشت گردانہ کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔وہ صرف اترپردیش سے اسلحہ خرید کر جموں و کشمیر لے جانا چاہتے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two held in delhi for transporting weapons for isjk say police in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply