ہندوستان نے اڑی حملے میں پاکستانی ہاتھ ہونے کے ثبوت پاکستانی ہائی کمشنر کے سونپ دیے

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمشنر متعین ہندوستان عبد الباسط کو وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کر کے انہیں جموں و کشمیر کے اڑی میں واقع فوجی کیمپ پر حملے میں پاکستانی محرک کار فرما ہونے کے ثبوت سونپ دیے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئیٹ کیا کہ ہندوستانی خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے عبد الباسط کو دفتر میں طلب کر کے جائے وقوعہ پر پائے گئے ثبوت ان کے حوالے کر دیے۔
جے شنکر نے الزام لگایا کہ مقامی دیہاتیوں نے مظفر آباد کے ان دو گائیڈوں کو پکڑ لیا جنہوں نے حملہ آوروں کی اڑی فوجی کیمپ تک رہنمائی کی تھی۔سوروپ نے مزید ٹوئیٹ میں ان دونوں گائیڈوں کی شناخت 20سالہ فیض الحسن اعوان ولد گل اکبر ساکن پوتھا جہانگیر ، مظفر آباد اور19سالہ یٰسین خورشید ولد محمد خورشید ساکن کھلیانہ کلاں مظفر آباد کے طور پر کی ہے۔ یہ دونوں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید ٹوئیٹ کیاکہ جو حملہ آور مارا گیا اس کی شناخت حافظ احمد ولد فیرو ساکن دھار بانگ ، مظفر آباد کے طور پر ہوئی ہے۔سوروپ کے مطابق ان حملہ آوروں کو ہدایات دینے والوں کے حوالے سے بھی تفصیل موصول ہوگئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two guides from muzaffarabad facilitated uri attackers india tells pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply