پٹنہ میں کیش وین کے گارڈ سمیت دو لوگوں کا قتل ، 60 لاکھ روپے کی لوٹ

پٹنہ:بہار کے دارالخلافہ پٹنہ میں آج دن دہاڑے مسلح مجرموں نے کیش وین کے گارڈ سمیت دو لوگوں کو گولی مار کر قتل کر دیا اور ایک قومیائی بینک کے 60 لاکھ روپے لوٹ لئے۔
پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح مجرموں نے باگھا ٹیلا گاؤں میں واقع پنجاب نیشنل بینک کی شاخ میں روپے جمع کرنے آنے والی کیش وین کے گارڈ اور عملہ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے گارڈ اور ایک ملازم کی موت ہو گئی اور ایک دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد مجرم کیش وین سے 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی ملازم کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ضلع کی سڑکوں کی ناکہ بندی کرکے پولیس مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two guards killed cash van looted in patna in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply