بہار میں دو بچیاں تالاب میں ڈوب کر ہلاک

پٹنہ:بہار میں سیتامڑھی ضلع کے بتھناہا تھانہ علاقے میں تالاب میں نہاتے وقت اچانک گہرے ڈوبنے سے دو لڑکیوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سون ورشا گاؤں کی چھ لڑکیاں تالاب میں نہانے گئی تھیں، اسی وقت گہرے پانی میں جانے سے سبھی ڈوبنے لگیں۔
لڑکیوں کے شور مچانے سے موقع پر موجود مقامی لوگوں نے فوراً انہیں تالاب سے باہر نکالا۔سبھی کو بے ہوشی کی حالت میں سیتا مڑھی صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے دو لڑکیوں کی علاج کے دوران موت ہوگئی جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ہلاک شدگان کی شناخت ہوچکی ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا گیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two girls drown in village pond in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply