چنئی میں پانچ سو کروڑ کے بینک فراڈ معاملے میں 2 سینئر ملازمین گرفتار

چنئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پانچ سو کروڑ روپے کے بینک فراڈ معاملے میں مالیاتی ادارہ ‘فرسٹ لیزنگ کمپنی آف انڈیا لمیٹیڈ’ کے دو سینئر ملازمین کو گرفتار کیا۔
گزشہ دیر شب یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ای ڈی نے بتایا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت فرسٹ لیزنگ کمپنی کے سابق و ائس پریزیڈنٹ ایس دلیراج اور ایک دیگر چیف فائنانشل آفیسر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کےبعد انہیں کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 11 اگست تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فرسٹ لیزنگ کمپنی اور دیگر افراد کے خلاف سی بی آئی کے ذریعہ درج شدہ آئی ڈی بی آئی بینک اور ایس بی آئی کو تقریباً 500 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے ایک دیگر معاملے سے وابستگی کا سراغ ملنے پر حوالے کا معاملہ درج کیا ہے۔
اس معاملے میں ای ڈی نے پہلے کمپنی سابق منیجنگ ڈائریکٹر فاروق ایرانی کو گرفتار کررکھا ہے اور کمپنی کی 51 کروڈ کی املاک ضبط کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two ex officials of first leasing co arrested in bank fraud case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply