مدھیہ پردیش کے ایک سنار کے کاریگر آدھا کلو سونا لے کر فرار

اندور:مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے صرافہ بازار میں واقع زیورات کے ایک سنار کے دو کاری گر اس کاآدھا کلو سونا لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ زیورات کے تاجر شیخ حسن نور الزماں نے کچھ دن پہلے دو کاریگر ببلو اور راجیش کو آدھا کلو سونا زیورات بنانے کےلئے دیا تھا۔ لیکن وہ زیورات بنانے کے بجائے سونا ہی لے کر فرار ہوگئے۔زیورات کے تاجر نے دونوں کاریگروں کے خلاف آج صرافہ بازار تھانہ میں شکایت درج کرادی۔فرار کاریگر مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں۔

 

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two employeed flee with half kg gold in madhya pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply