اعظم گڑھ میں ہائی اسکول کی ایک لیڈی ٹیچر اور ایک طالبہ کرنٹ لگنے سے ہلاک

اعظم گڑھ: اترپردیش میں اعظم گڑھ کے جیین پور علاقے میں ہائی اسکول کی ایک ٹیچر اور طالبہ کی بجلی کی تار کی زد میں آنے کی وجہ سے جھلسنے سے موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جین پور علاقے میں واقع کے این سنگھ کالج میں اسکاؤٹ اینڈگائیڈ کے سالانہ پروگرام میں شامل ہونے کے لئے کے آس پاس کے کالجوں سے ٹیچر اور طلبہ و طالبات ٹھہری ہوئے تھیں۔
کل رات تقریبا پونے دو بجے32سالہ ٹیچر رینا چوہان رہائشی گورابادشاہ جونپور اور جیین پور علاقے کی رہنے والی بی اے سال اول کی18سالہ طالبہ ارچنا چوہان کالج کے اوپر سے گزر رہی ہائی وولٹیج بجلی کے تار کی زد میں آ گئیں۔
دونوں کی موقع پر ہی جھلس کر موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

Title: two electrocuted to death in azamgarh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply