مدھیہ پردیش میں کھیت میں گرے بجلی کے تاروں کی زد میں آکر دو ہلاک

بھوپال:مدھیہ پردیش کے پاس ضلع ہیڈکوارٹر سے 15 کلومیٹر دور قومی شاہراہ 75 کے کنارے واقع سکریا گاؤں کے پاس اتوار کی صبح کرنٹ لگنے سے ایک عورت اور ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ عورت صبح 7 بجے رفع حاجت کے لئے کھیت میں گئی تھی کہ کھیت میں گرے 11 کے وی لائن کے تار کی زد میں آ گئی۔ اس کی چیخ پکار سن کر قریب سے ہی گذر رہے ایک نوجوان نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ اس حادثہ میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two electrocuted in madhya pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply