اتر پردیش کے شہرغازی آباد میں دو پھول فروشوں کا ایک دوسرے پر حملہ ،دونوں ہلاک

غازی آباد: اترپردیش میں غازی آباد کے صاحب آباد کے علاقے میں آج صبح شراب کے نشہ میں دھت دو پھول فروشوں نے ایک دوسرے میں حملہ کر دیا جس سے دونوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ صاحب آباد علاقے میں شالیمار باغ میں رہنے والے 28 سالہ کرن پال اور مراد آباد کے کاٹھ میں رہنے والے اجے پال (23) یہاں پھولوں کا کام کرتے تھے۔دونوں نے دیر رات شراب پی تھی۔ شراب کے نشے میں کسی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
بات بڑھنے پر دونوں نے ایک دوسرے پر گیس کے چھوٹے سلینڈر سے حملہ کر دیا جس میں اجے پال کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کرن پال نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two drunk flower sellers killed each other in ghaziabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply