بہار میں زہریلے بریڈ سلائس کھانے سے دو سگے بھائیوں کی موت ، تین بچے بیمار

پٹنہ:بہار میں مظفر پور ضلع کے مینا پور تھانہ علاقے کےتالیمپورگاؤں میں زہریلے بریڈ سلائس کھانے سے دو کمسن بھائیوں کی موت ہو گئی اور جبکہ تین دیگر بچے زیر علاج ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تالیمپور گاؤں کے وجے رائے کے گھر کے کچھ بچوں نے اتوار کی صبح ناشتے میں چائے کے ساتھ بریڈ سلائس کھائے جس کے کچھ وقت بعد ہی بچوں کی طبیعت بگڑنے لگی۔
تمام بچوں کو فوری طور پر شری کرشن میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران وویک رائے کے پانچ سالہ بیٹے اور دو سالہ وکی کی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ دیگر تین بچے زیر علاج ہیں۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two died after eating poisonous tea braed in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply