تریپورہ میں طوفان باد و باراں ،2 ہلاک، 16 زخمی

Two died, 16 injured, 12,000 houses collapsed in Nor'westers in Tripura
اگرتلہ:تریپورہ میں مانسون سے پہلے ہوئی بارش اور طوفان سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد کی موت اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ شمالی تریپورہ، دھلائی اور کھووائی اضلاع میں بارش اور طوفان سے دو افراد کی موت اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ 12000 مکانات کو نقصان پہنچا، بجلی کی سپلائی میں رخنہ پڑا ہے اور کئی مقامات پر رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تریپورہ کے شمالی حصوں اور آسام کے جنوبی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژ الہ باری اور طوفان کاخدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں میں طوفان کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔