مرزاپور میں آسمانی بجلی گری،دو ہلاک

مرزاپور: اترپردیش میں مرزاپور کے مڈیہان علاقے میں مختلف مقامات پر بجلی گرنے سے دو افرادہلاک اور آٹھ دیگر افراد شدید طورپر جھلس گئے ۔ہلاک شدگان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق مڈیہان علاقے کے گھورتھرا گاؤں میں رہنے والارام دھاری کل شام اپنے کھیت پر گیا تھا۔ واپس آتے وقت ہلکی بارش اور گرج کے ساتھ بجلی گرنے سے وہ جھلس گیا جس سے موقع پر اس کی موت ہو گئی۔ اسی تھانہ علاقے کے دارانگر گاؤں کے رہائشی ہوب لال کے دس سالہ بچہ ننہکو کی بھی بجلی گرنے سے جھلس کرموت ہو گئی۔
دوسرا واقعہ پڈری تھانہ علاقے کے گاہیا گاؤں میں بجلی گرنے سے کھیت میں کام رہی ہیراوتی، رام دلاری، کلاوتی، اجے کماری، سمیت آٹھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو کو سرکاری امداد دلانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two die in mirzapur due to lightning in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply