مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں طوفان بادو باراں و ژالہ باری، دو ہلاک ،فصلیں تباہ

بھنڈ(مدھیہ پردیش):مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں آندھی اور شدید بارش کے ساتھ اولے گرنے کے دوران دیوار گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ ژالہ باری سے سرسوں کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ضلع کے لہار عالم پور،دبوہ ،اسوار،مہونہ،رون،گورمی،گوہد اور مؤ میں کل دیر رات تیز آندھی اور بارش کے ساتھ اولے گرے۔
ذرائع کے مطابق ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور نریپورا گاؤں کے رہنے والے رام سوروپ پرونشی(50) نے اپنے کھیت میں کمرا بنانے کےلئے اینٹیں منگائی تھیں۔ لیکن کمرا تعمیر نہ ہونے کے باعث عارضی دیوار بناکر اس کے اوپر ٹین کا شیڈ لگا کر وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ وہیں سو گیا تھا کہ رات میں آندھی، طوفان سے اینٹوں سے بنی دیوار ان دونوں کے اوپر گر گئی،جس سے دونوں کی موت ہوگئی۔

Title: two die as wall collapses in mp in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply