اترپردیش میں گائے چوری کے الزام میں 2دلت نوجوانو ں کوپیٹنے کے بعد گنجا کرکے گھمایا گیا

لکھنؤ: اترپردیش کے بلیا ضلع میں ایک ہجوم نے 2 دلتوں کو گائے چوری کے الزام میں بری طرح زدو کوب کیا ۔ان کو گنجا کر کے اور گلے میں ”گائے چور“ لکھی تختیاں ڈال کرا راسرا قصبہ میں غازی پور روڈ پر گھمایاگیا۔
پولس کے مطابق ان دونوں کی اوما اور سونو کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔ دونوں کی عمر 22سال بتائی جاتی ہے اور یہ ایک پڑوسی گاؤں کے رہائشی ہیں اور کھیتی باڑی کرتے ہیں۔دونوں نے گائے چوری کرنے کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔راسرا کے سرکل افسر (سی او) اودیش کمار چودھری نے بتایا کہ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لیکن یہ دونوں چونکہ دلت تھے اس لیے قانون فہرست ذات و قبائل کے تحت پولس نے15افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی اور ایک حملہ آور شمبھو مالا کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔باقیوں کی تلاش جاری ہے۔
سی او نے یہ بھی بتایا کہ یہ بچھڑے آوارہ تھے کیونکہ ابھی تک کسی نے ان کی ملکیت کا دعویٰ نہیںکیا ہے۔لیکن پھر بھی یہ چوری کا کیس بنتا ہے کیونکہ ان مویشیوںکو ایک مندر کے قریب سے چوری کیا گیاتھا۔ابھی یہ علم نہیںہو سکا ہے کہ ان دونوں نے یہ مویشی کیوں چرائے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two dalit men beaten up heads shaved for cow theft in ups ballia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply