کرناٹک میں جنگلی ہاتھی نے دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو کچل کر ہلاک کر دیا

بنگلور:سی آر پی ایف کے دو ملازمین اتوار کو علی الصباح شہر کے نواحی موضع کگلی پورہ میں بنورو گھٹا نیشنل پارک کے قریب اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک جنگلی ہاتھی نے انہیں کچل دیا۔ پولیس افسروں کے مطابق کے سی آر پی ایف جوان جو پارک کے باہر علاقہ میں واقع سی آر پی ایف ڈاک گریڈنگ اسٹیشن پر تعینات تھے منھ اندھیرے کیمپ سے باہر رفع حاجت کیلئے درختوں کے جھنڈ میں گئے تھے کہ ہاتھیوں نے حملہ کردیا۔
ہلاک شدگان کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایچ دکشنا مورتھی اور کانسٹبل کٹپا لمانی کے طور پر کی گئی ہے۔ کرناٹک کے محکمہ جنگلات کے افسروں نے کہاکہ سی آر پی ایف کے جوان اور افسرمختلف یونٹ میں فارسٹ رینج کے باہر علاقہ میں قیام کرتے ہیں اور یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب دو جوان رفع حاجت کیلئے تھے۔ چونکہ ابھی سورجھ طلوع نہیں وہا رتھا اس لیے انہیں قریب میں ہاتھیوں کی موجود گی کا علم بھی نہیں ہوسکا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two crpf jawans trampled to death by elephant in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply