چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں بارودی سرنگ دھماکہ،دو پولس اہلکار زخمی

سکم: چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے چنتل نار تھانہ علاقے کے نرساپورم میں آج صبح نکسلیوں کے بارودی سرنگ دھماکے کی زد میں آنے سے سی آر پی ایف کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ جوانوں کو بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر سے جگدل پور لایا جا رہا ہے۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر شکلا نے بتایا کہ نرساپورم کیمپ میں تعینات سنٹرل ریزرو سیکورٹی فورس کی 74 ویں بٹالین کے جوان یہاں سڑک کی تعمیر کی حفاظت میں لگے تھے۔ کیمپ سے نصف کلو میٹر دور نکسلیوں نے دھماکہ کیا۔ اس کی زد میں آکر پروندر اور ٹی ساگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی جوانوں کو فوری طورپر سکما لایا گیا۔
جہاں ابتدائی علاج کے بعد ہیلیکاپٹر سے جگدل پور لایا جا رہا ہے۔ مسٹر شکلا نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں تلاشی مہم تیز ہو گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two crpf jawan injured in ied blasts in chattisgrahs sukma district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply