وزیراعظم کے قافلہ کے راستہ بھٹک جانے کے معاملہ میں دو پولس اہلکار معطل

نوئیڈا: مجنٹا میٹرو لائن کا افتتاح کرنے کے بعد نوئیڈا کے ایمیٹی جلسہ عام سے واپسی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلہ کا راستے سے بھٹک جانے کے معاملہ میں دو پولا اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
اس لا پرواائی پر وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے نوئیڈاپولس کو سخت پھٹکار لگائی تھی۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس لوو کمار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال تحقیقات جاری ہے اور جس کو بھی ذمہ دارف پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس معاملہ مین جلسہ گاہ سے ہیلی پیڈ تک قافلہ کو لے جانے کی قیادت کر رہے افسر نتن تیواڑی کی بھی لا پروائی سامنے آئی ہے۔جس کی ابھی حکومتی ستح پر تحقیقات کی جارہی ہے۔

Title: two cops suspended for steering pm modis convoy in wrong direction | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply