گوہاٹی رخی کیپیٹل ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترے،دو مسافرہلاک

گوہاٹی: گزشتہ دیر شب کو تقریبا سوا نو بجے آسام کے بارڈر سے متصل مغربی بنگال کے ضلع علی پور دوار میں سمکتلا روڈ کے پاس 13248 کیپیٹل ایکسپریس کے انجن اور دو کوچ پٹری سے اتر گئے، جس میں کم از کم دو مسافر ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ پٹری سے اترنے والے دو کوچوں میں ایک جنرل کلاس کا کوچ بھی ہے۔ شمال سرحدی ریلوے (این ایف آر) کے ترجمان نے آج صبح بتایا کہ بادی النظر میں حادثے کی وجہ ٹرین ڈرائیور کے ذریعہ سگنل کو نظر انداز کیا جانا تھا۔ ریلوے وزیر سریش پربھو نے حادثے کی ذمہ داری طے کرنے کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ حادثے کے بعد تقریبا 150 مسافروں کو کامکھیا انٹرسٹی ایکسپریس کے ذریعہ واپس علی پور دوار پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راحت رسانی آپریشن جاری ہے اور ٹرین کے غیر متاثرہ حصے کو ہٹالیا گیا ہے، جسے کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی پھر سے چلایا جائے گا۔ علی پور دوار ڈویڑن کے ریلوے منیجر سنجیو کشور بھی جائے حادثہ پر پہنچے ہوئے ہیں اور راحت رسانی آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کیپیٹل ایکسپریس سمکتلا اسٹیشن پر شام نو بج کر پانچ منٹ میں پہنچی تھی، جسے پلیٹ فارم نمبر 4 پر لیا جانا تھا اس لیے اسے رکنے کا اشارہ کرنے کے لیے اشارہ کر دیا گیا تھا تاکہ پیچھے سے آنے والی راجدھانی ایکسپریس کو لائن نمبر پانچ سے گزرنے کا راستہ دیا جائے، لیکن کیپیٹل ایکسپریس کے ڈرائیوروں نے ریڈ سگنل کو پار کرلیا۔جس کے نتیجے میں انجن اور دو کوچ پٹری سے اتر گئے۔ جائے وقوعہ پر ہیلپ لائن نمبر:9002052957, 8585082833 اور 03564- 259935 پر رابطہ کا جاسکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two coaches of guwahati bound capital express derail in west bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply