بہار میں ماں اور دو بیٹیاں گنگا میں بہہ گئیں

بیگوسرائے: چکیا پولس تھانہ حلقہ کے سمریا گھاٹ میں غسل کے دوران آج ایک خاتون اپنی دوبچیوں سمیت ڈوب گئی۔ ان تینوں کو بچایا نہیں جا سکا۔
پولس نے اس حادثے کی بابت بتایا کہ پرینکا دیوی(25) اپنی دو ننھی بچیوں کے ساتھ گنگا ندی میں غسل کررہی تھی کہ پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی جس سے اس کی دونوں بچیاں میٹھی کماری(4)اور ماہی کماری(2)کی بھی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ اس حادثے کی خبر سن کر لوگوں میں غم کا ماحول ہے۔
مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two children and mother drown in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply