اجمیر ریلوے اسٹیشن پر دو نوجوان9 لاکھ کے نئے اور پرانے نوٹوں کے ساتھ پکڑے گئے

جے پور: گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی)نے اجمیر ریلوے اسٹیشن سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نو لاکھ روپے کی رقم برآمد کی ہے، جس میں دو ہزار روپے کے نئے نوٹ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ کل شام دو نوجوان اجمیر ریلوے اسٹیشن سے چنڈی گڈھ باندرا ریل میں سوار ہوئے تھے۔
ان نوجوانوں کے پاس ایک بیگ تھا جسے وہ گود میں لیے بیٹھے تھے۔ نوجوانوں کی مشتبہ حرکتوں کو دیکھ کر پولیس نے جب ان کے بیگ کی تلاشی لی تو ان کے پاس سے 2000 کے نئے نوٹوں کی 4 گڈیوں کے علاوہ 100، 10 اور 20 کے نوٹوں کے گڈیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس تفتیش میں نوجوانوں نے اپنا نام پردیپ اور شنکر لال بتایا اور کہا کہ وہ وہاں کے ایک انسٹی ٹیوٹ کا پیسہ لے کر جا رہے ہیں۔دونوں نوجوان ہماچل پردیش کے رہنے والے ہیں.۔جی آر پی پولیس نے نوجوانوں سے برآمد رقم کے بارے میں انکم ٹیکس محکمہ کو اطلاع دے دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two caught with rs 9 27 lakh at ajmer railway station in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply