بہوجن سماج پارٹی کے دو اہم لیڈر کانگریس میں شامل

نئی دہلی:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی )کے قومی جنرل سکریٹری برج لال خبری اور تین بار پارٹی کے رکن اسمبلی رہ چکے وھرو رام اترپردیش کے انتہائی اہمیت کے حامل اسمبلی انتخابات سے قبل پیر کے روزکانگریس میں شامل ہوگئے۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد اور یو پی سی سی کے سربراہ راج ببر نے دونوں دلت رہنماؤں کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ آزاد نے کہاکہ ریاست کے دونوں رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت سے کانگریس کو فائدہ ہوگا جبکہ بی ایس پی کو انتہا ئی نقصان ہوگا۔ واضح رہے کہ برج لال خبری دو بار ممبر پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two bsp leaders join congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply