منی پور میں آئی ای ڈی دھماکہ، دو بی ایس ایف جوان سمیت3ہلاک3 زخمی

امپھال: منی پور کے امپھال میں واقع بی ایس ایف سیکٹر ہیڈ کوارٹر زکوئیرینیگی کیمپس کے قریب بدھ کے روز ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے میں دو بی ایس ایف اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گئے۔

اس دھماکے میں ایکبی ایس ایف جوان، ایک خاتون اور ایک دکاندار زخمی بھی ہوا۔ان میں سے دو شدید زخمی ہیں۔دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ قرب و جوار کی دکانوں و بھی نقصان پہنچا۔
ابھی تک کسی انتہاپسند تنظیم نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ ہے اور منی پور کی سرحدیں برما (میانمار) سے ملتی ہیں۔اس سے پہلے بھی منی پور میں دہشت گرد نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

کئی بار حفاظتی دستوں سے اسلحہ لوٹنے کی وارداتیں بھی ہوتی رہی ہیں۔واضح ہو کہ ریاست میں سیکورٹی عملہ پر ایک ہفتہ کے دوران یہ دوسراحملہ ہے۔منگل کو امپھال میں ہی ایک فوجی یونٹ کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دو دستی گولے پھینکے تھے جس میں آسام رائفلز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

Title: two bsf jawans killed two civilians injured in ied blast at army outpost in imphal | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply