بہار میں دو سگے بھائی ندی میں ڈوب کر ہلاک

سمستی پور:بہار کے سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں اتوار کے روز دو بچوں کی جو سگے بھائی تھے ندی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ ان کی شناخت سنبھو پٹی گاؤں کے 10سالہ سومیت کمار اور12سالہ انل کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ گاؤں والوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے بچوں کی لاشیں ندی سے باہر نکالی گئیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیاگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two brothers drowned in samastipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply