بہار میں دو بھائی تالاب میں ڈوب جانے سے ہلاک

سمستی پور:بہار میں سمستی پور ضلع کے دل سنگھ سرائے تھانہ علاقہ کے نگر گاما پنچایت کے مدھئی پور گاؤں کے تالاب میں ہفتہ کے روز دو بھائیوں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گاؤں میں رہنے والے ناگیشور سنگھ کے دو بیٹے14سالہ گنیش اور12سالہ وجے کمارتالاب میں نہا رہے تھے کہ تالاب میں جمی کائی کے باعث پھسل کر گہرے حصہ میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two brothers drown to death in samastipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply