اترپردیش کے کانپور میں ٹرک کی زد میں آکر اسکوٹی سوار دو بھائی ہلاک

کانپور: اترپردیش میں ضلع کانپور کے گھاٹم پور علاقے میں ہوئے سڑک حادثہ میں اسکوٹی پر سوار دو سگے بھائیوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ شام جاجپور چوکی علاقے میں اس وقت ہوا جب اسکوٹی ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئی۔
دونوں بھائیوں کی شناخت نگلہ چلی رہائشی25سالہ دھرمیندر اور 20سالہ دیویندر کے طور پر ہوئی ہے ۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے پولیس مفرور ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two brothers die in road accident in kanpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply