راجستھان میں ٹریکٹر پلٹنے سے دو بھائی ہلاک

بھرت پور:راجستھان میں بھرت پور کے ہلینا تھانہ علاقے کے آزاد پور گاؤں کے نزدیک تیز رفتار ٹریکٹر کے پلٹنے سے دو بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اسسٹنٹ ڈپٹی انسپکٹر سمیر سنگھ گرجر نے بتایا کہ گزشتہ رات حادثے کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس کو الور کے کٹھومر تھانہ کے برار گاؤں کے رہنے والے پرکاش (28)اور اس کا بھائی مکیش (25)ٹریکٹر کے نیچے دبے ملے جنہیں گاؤں والوں کی مدد سے باہر نکال کر ہلینا اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
حادثے میں ہلاک دونوں بھائیوں کی شناخت ہوجانے پر ا ن کا پوسٹ مارٹم کرا کر لاشیں گھروالوں کو سونپ دی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two brothers die as tractor overturns in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply