اترپردیش کے اعظم گڑھ میں تالاب میںگر کر دو لڑکے ہلاک

اعظم گڑھ: اترپردیش میں اعظم گڑھ کے مبارک پور علاقے میں نو تعمیر شدہ تالاب میں دو لڑکے ڈوب گئے جس سے ان کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مبارک پور محلہ پرانی بستی کے نزدیک معین الدین انصاری کا15سالہ بیٹا الطاف احمد اور امیرالدین کا بیٹا13سالہ محمد سلیم کل شام نئے تالاب میں مچھلیوں کو دانا ڈالنے گئے تھے۔
اچانک الطاف کا پیر پھسلا اور اسے بچانے کے لئے سلیم بھی کود گیا مگر دونوں ڈوب گئے۔ یہ دونوں چچا زاد بھائی تھے۔ اطلاع ملنے پرپولیس وہاں پہنچی اور دونوں کی لاشیں نکال کر گھروالوں کے سپرد کر دی گیئں۔ دیہاتیوں کے مطابق اس تالاب میں اب تک نو افراد ڈوب کر مرچکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two brother drown in pond in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply