بہار کے گوپال گنج میں وین بس ٹکر میں دو باراتی ہلاک12زخمی

پٹنہ:بہار میں گوپال گنج ضلع کے میرگنج تھانہ علاقہ میں کل دیر رات باراتیوں سے بھری گاڑی اور بس کے درمیان ہوئی ٹکر میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے ہتھوا تھانہ علاقہ کے پیؤلی گاؤں سے بارات اتر پردیش کے دیوریا ضلع گئی تھی۔ شادی مکمل ہونے کے بعد 14 لوگ ایک بولیرو میں سوار ہوکر واپس آ رہے تھے تبھی ہتھوا-کسودی راستے پر سیمراو گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک بس سے ان کی گاڑی کی سیدھی ٹکر ہو گئی۔
اس حادثے میں ایک بزرگ کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور بولیرو ڈرائیور سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا تبھی راستے میں اجیت کمار سنگھ کی بھی موت ہو گئی۔ زخمیوں میں سے چھ افراد کو نازک حالت میں گورکھپور بھیجا گیا ہے جبکہ دیگر کو گوپال گنج صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two barati killed in gopalganj bihar as van crashes into bus in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply