بہار میں سڑک حادثہ ،2باراتی ہلاک ،کئی زخمی،چار کی حالت نازک

حاجی پور:بہار میں ویشالی ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقہ کے قریب آج ایک گاڑی کے پلٹ جانے سے دو باراتیو ں کی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ حاجی پور پتالیشور مندر میں شادی کرکے بارات دولہن لے کر گاؤں واپس آ رہی تھی کہ ان کی گاڑی بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔
اس حادثے میں نند کشور مہتو (32) اور دولہا کے بہنوئی کیلاش مہتو (35) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال ریفر کر دیاگیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two barati killed as vehicle overturs in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply