دارجلنگ میں بی جے پی وفد پر حملہ کے معاملے میں د و گرفتار

دارجلنگ:(یواین آئی)دارجیلنگ پولیس نے مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدر دلیپ گھوش کی قیادت والے وفد پر حملہ کرنے کے معاملے دو افراد کو گرفتار کیاہے۔ صدرتھانہ پولیس نے اس معاملے میں چندن تھانہ اور شنتے گرنگ کو گرفتار کیا ہے۔
مظاہرین نے کل یہاں مسٹر گھوش اور ان کے ساتھ آئے وفد کے دیگر اراکین کے ساتھ مارپیٹ کی تھی اور انہیں کالے جھنڈے دکھائے تھے اور واپس جاؤ کے نعرے بھی لگائے تھے۔ حالات مزید بگڑتے دیکھ کر پولیس حفاظت کے لئے مسٹر گھوش کو تھانہ لے گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two arrested for manhandling bjp workers in darjeeling in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply