مرزاپور میں ٹرک کی زد میں آکر دو وکیل ہلاک

مرزاپور: اترپردیش میں مرزاپور کے ادل ہاٹ علاقے میں ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار دو وکلاکی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کولاوند گاؤں میں کل دیر رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا
جب چندولی ضلع کے راماشرے بیار (35) اور مراری بیار (35) تیرھویں میں شرکت کر کے گھر واپس آ رہے تھے کہ اس دوران ان کی موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔ ذرائع نے بتایا کہ شدید طور پر زخمی وکلاءکو ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two advocates killed in a bike truck collision in mirzapur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply