منی پور میں دو بم دھماکے، ایک بچہ زخمی

امپھال:یوم آزادی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ کے باوجود شمال مشرقی ہندوستان کے شورش زدہ صوبہ منی پور کے دارالحکومت امپھال میں گذشتہ شام دو الگ الگ بم دھماکے ہوئے جس میں سات سال کا ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا دھماکہ موئرانگپریل میں سرحدی سلامتی دستہ (بی ایس ایف) کے کیمپ کے نزدیک ہوا جس میں سات سال کا ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ وہاں دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب کیا گیا ہوگا۔ سیکورٹی وجوہات سے گورنر ہاؤس کے پاس کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مشتبہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ دوسرا بم دھماکہکانچی پور میں منی پور یونیورسٹی کے گیٹ کے پاس ہوا۔ تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ دھماکہ کے بعد یونیورسٹی میں افرا تفری مچ گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twin ied blasts in manipur one child injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply