گجرات میں ٹکر کے بعد بس و ٹرک میں آگ لگ گئی،22جھلس گئے

احمد آباد: گجرات میں ضلع احمد آباد کے دھولیرا علاقے میں جمعہ کے روز ایک اے سی بس اور ٹرک کی ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں لگی آگ میں ڈرائیور سمیت 22 افراد جھلس گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ صبح دھولیرا۔
وٹامَن شاہراہ پر سورت سے امریلی جا رہی ایک پرائیویٹ اے سی بس بے قابو ہو کر پپڑی گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے بعد بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی جس سے ڈرائیور سمیت بس میں سو رہے 22 افراد جھلس گئے حالانکہ آگ پر سخت مشقت کے بعد آدھے گھنٹے میں قابو پا لیا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بس ڈرائیوانیرودھ سنگھ دھاندھل کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty two injured in gujrat bus truck collision in ahmadabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply