سعودی عرب میں ایک کمپنی میں یرغمال بنائے گئے 29 ہندستانی مزدوروں کورہا کرالیا گیا: سشما

نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاکہ سعودی عرب میں یرغمال بنائے گئے 29 ہندستانی ملازمین کو رہا کرا لیا گیا ہے۔ محترمہ سوراج نے کل رات ٹویٹ کرکے کہاکہ یہ تمام مزدور تلنگانہ کے رہائشی ہیں۔ حکومت انہیں ہندستان واپس لانے کا بندوبست کر رہی ہے۔ محترمہ سوراج نے کہا، ’ہم نے 29 ہندستانی ملازمین کو رہا کرالیا ہے۔ ہم ان کے ہوائی ٹکٹ کی بھی ادائیگی کر رہے ہیں۔
تلنگانہ کے تارکین وطن ہندستانی امور اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر کیٹی راما راؤ نے ان ملازمین کی مدد کیلئے وزیر خارجہ سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاتھاکہ ریاست کے 29 تارکین وطن مزدوروں کو سعودی عرب میں ایک کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ انہوں نے محترمہ سوراج کو لکھے خط میں کہا تھا کہ مزدوروں کو بغیر کھانا اور بنیادی سہولیات کے الحصہ صوبہ میں قید کرکے رکھا گیا ہے اور کمپنی نے انہیں رہا کرنے کیلئے ہر ملازم سے 50 ہزار امریکی ڈالرکا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر راو کی جانب سے مدد کی اپیل کے بعد محترمہ سوراج نے 21 مارچ کو سعودی عرب میں ہندستانی سفیر احمد جاوید سے اس معاملے میں کارروائی کرکے تمام ہندستانیوں کو رہا کرانے کا حکم دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty nine indian workers being held captive in saudi arabia rescued swaraj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply