مدھیہ پردیش میں وین پلٹ گئی،دو درجن اسکولی بچوں سمیت 27 زخمی

دیواس: مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کے ٹونک خورد تھانہ علاقے میں آج ایک میجک وین پلٹنے سے دو درجن اسکولی بچوں سمیت 27 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق صبح لسوڈیا کو لمی گاؤں سے اسکولی بچوں کو لے کر ٹونک خورد آ رہی میجک گاڑی بیچ راستے میں پلٹ گئی۔
حادثے میں دو درجن اسکولی بچوں کے ساتھ 27 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ٹونک خورد کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا، وہاں سے سات بچوں کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ضلع کلینک بھیجا گیا ہے۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty four students injured as magic van overturns in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply