گجرات فسادات کے دوران گلبرگ سوسائٹی خونریزی کیس میں 24افراد مجرم قرار دیے گئے،36بری

احمد آباد: یہاں کی ا یک خصوصی عدالت نے گلبرگ سوسائٹی خونریزی مقدمہ میں 66میں سے24کو قصور وار قرار دیا ۔ جمعرات کو سنائے گئے فیصلہ میں عدالت نے 36ملزموں کو بری بھی کر دیا۔
یاد رہے کہ2002کے گجرات فسادات کے دوران گلبرگ سوسائٹی پر فسادیوں نے حملہ کر کے سابق کانگریس ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری سمیت69افراد کو ہلاک کر دیا تھا ۔28فروری2002کو کیے جانے والے اس ہلاکت خیز حملہ میں فسادیوں نے کئی مکانات نذر آتش کر دیے تھے ۔39افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا جبکہ 30دیگر لاپتہ تھے ۔لیکن7سال بعد لاپتہ افراد کو مردہ تسلیم کر لیا گیا۔
اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کی، جس نے کہ31مئی تک مقدمہ فیصل کرنے کو کہا تھا، نگرانی میں کی جارہی تھی۔فیصلہ آنے سے پہلے ہی احمد آباد شہر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔
اس سے قبل خصوصی عدالت نے 29اگست2012کو اپنے فیصلہ میں32ملزموں بشمول ایک ریاستی وزیر کو مجرم قرار دیا تھا۔ایس آئی ٹی نے جن66افراد کو ملزم بنایا تھا ان میں سے9گذشتہ14سال سے جیل میں بند ہیں۔ جبکہ باقی ضمانت پر ہیں۔اس مقدمہ میں کم و بیش338گواہوں سے جرح ہوئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty four convicted in 2002 gujarat riots case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply