تمل ناڈ کا12سالہ بچہ بین الاقوامی امن انعام برائے اطفال کے لیے نامزد

چنئی: تمل ناڈو کے ترونا ملائی کے ایک بچے نے12 سال کی عمر میں زندگی کی مشکلات و تکلایف پر قابو پاتے ہوئے 20قبائلی خاندانوں کو اپنے بچے اسکول بھیجنے کی ترغیب د ے کر ایسا کارنامہ انجام دیا کہ اسے انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کے لیے نامزد کر دیا گیا۔
ساکتھی نام کایہ کمسن بچہ تروناملائی کے ناری کوروا برادری سے تعلق رکھتا ہے۔ حالیہ برسوں میں وہ اس اعزاز کےلیے نامزد ہونے والا پاکستان کی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے بعد دوسرا ایشیائی اور اوم پرکاش گورجر کے بعد دوسرا ہندوستانی بچہ ہے۔
بس فرق اتنا ہے کہ راجستھان کے گورجر کو یہ اعزاز2006میں بچہ مزدوری کے خلاف اور تحفظ حقوق اطفال کے لیے جدوجہد کرنے پر ملا تھا۔ساکتھی کی کی جدوجہد اسکول کے ہی دنوں میں جہاں اس سے اساتذہ اور دیگر طلبا تفریق آمیز سلوک کرتے تھے،شروع ہو گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twelve year old tamil boy nominated for international childrens peace prize in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply