گونڈہ میں جیپ کی زد میں آکر12سالہ بچہ ہلاک

گونڈہ : اترپردیش میں گونڈہ کے دھانے پور علاقہ میں آج سڑک حادثہ میں ایک بچے کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مہیش بھاری گاوں میں رہنے والا 12سالہ مجاہد رضا اپنی والدہ کے ساتھ بازار دوائی لینے جارہا تھا۔
اسی درمیان تیز رفتار بے قابو جیپ نے اسے ٹکر مار دی جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس معاملہ درج کرکے فرار ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twelve year old dies in road accident in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply