مغربی بنگال پنچایتی چناؤ کے دوران تشدد،12ہلاک

کولکاتا: پیر کے روز مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران وسیع پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا جس میں کم از کم12افراد ہلاک اور 43زخمی ہو گئے۔60ہزار سیکوٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجودشمالی اور جنوبی 24پرگنہ، مشرقی مدنا پور، بردوان، ندیا، مرشد آباد اور جنوبی دیناج پور میں کئی پولنگ بوتھوں پر مختلف پارٹیوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔

لیکن ریاستی الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق تشدد کے باوجود 76فیصد پولنگ ہوئی ۔ حزب اختلاف خاص طور پر بی جے پی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر دہشت پھیلانے اور جمہوریت کو تار تار کرنے کا الزام لگایا۔تشدد کے دوران جو12افراد ہلاک ہوئے ان میں 5ترنمول کانگریس کے،3مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان، ایک بی جے پی کاورکر اور ایک آزاد امیدوار شامل ہیں۔

Title: twelve killed during panchayat polls in west bengal | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply