سیاہ جھنڈوں کے ساتھ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش کرنے والے 12گرفتار

چنئی: شہر پولس نے منگل کے روز تمیژاگا واژوریمائی کاٹچی(ٹی وی کے) کے درجن بھر کارکنوں کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں، جہاں انڈین پریمیر سوپر لیگ کاکرکٹ میچ ہونے والا ہے،داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
یہ حرکت ٹی وی کے لیڈر ٹی ویلموروگن کی اس دھمکی کے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئی پی ایل میچوں میں رخنہ ڈالا جائے گا اور آئی پی ایل کھلاڑیوں کو یرغمال بنایا جائے گا، ایک ہفتہ بعد کی گئی ہے۔
منگل کو پارٹی کے کارکن چیپاک میں ایم آر ٹی ایس اسٹیشن پر اترے اور کالے جھنڈ لے کر اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش کی۔وہاں تعینات پولس نے انہیں اسٹیڈیم میں گھسنے سے روکا اور مزاحمت کرنے پر انہیں گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولس ایم سی سرنگن کی براہ راست نگرانی میں اسٹیڈیم اور ہوٹلوں پر جہاں کھلاڑی قیام پذیر ہیں سخت حفاظتی بندوبست کیاجا رہا ہے۔واضح رہے کہ کچھ گروپوں نے آئی پی ایل کے میچوں کا بائیکاٹ کرنے کی کال دی ہے تاوقتیکہ کاویری پانی تنازعہ کا تصفیہ نہ ہو جائے۔

Title: twelve arrested for bid to enter ipl venue in chennai with black flags | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply