کانپور میں بے قابو ٹرک جھگیوں پر چڑھ گیا، کنبہ کے تین افراد سمیت4ہلاک

کانپور:اترپردیش میں کانپور کے سچینڈی علاقے میں آج ایک بے قابو ٹرک سڑک کے کنارے جھگی جھونپڑیوںمیں جاگھسا جس کی زد میں آکر چار افراد کی موت ہوگئی۔
پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ رانیا کی سمت جانے والے تیز رفتار ٹرک سچینڈی علاقے میں قومی شاہراہ کے کنارے جھوپڑیوں میں جاگھسا۔ٹرک کی زد میں آنے سے جھونپڑپٹی میں رہ رہے ایک ہی کنبے کے تین افراد چھٹکو(52)اس کی بیوی ودیا(40)بیٹی نندنی (16)اور پڑوسی خاتون ساوتری کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ بابینہ چھٹکو بھیک مانگ کر اپنے کنبہ کو پال رہا تھا۔ساوتری اپنے معذور بیٹے کے ساتھ جھوپڑی میں رہتی تھی اور وہ بھی بھیک مانگ کر اپنا اور اپنے بیٹے کا گزارا کرتی تھی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولس اس کی تلاش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Truck rams into shanties kills four in kanpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply