بے قابوٹرک اسکول میں گھس گیا، 4بچے ہلاک،3زخمی

پٹنہ:بہار میں ضلع گیا کے بارہ چٹی تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک کے اسکول میں داخل ہوجانے سے چار بچوں کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع کے مطابق ضلع کے باراچٹی ۔موہنیا روڈ پر واقع مڈل اسکول میں ایک بے قابو ٹرک اچانک گھس گیا۔ اس واقعہ میں اسکول میں موجود چار بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ڈرائیور اور چھوٹا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اس درمیان واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی باشندے مشتعل ہو گئے اور باراچٹی۔موہنیا روڈ کو جام کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Truck rammed into school building 4 kids killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply