بہار میں ایک ٹرک ٹی اسٹال میں گھس گیا، 3ہلاک

دربھنگہ:بہار میں دربھنگہ ضلع کے بہادرپور تھانہ علاقے کے تارالاہی گاؤں کے قریب جمعہ کی صبح ٹرک کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر تارالا ہی گاؤں کے قریب سڑک کنارے چائے کی دکان میں گھس گیا۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو کی شناخت محمد کلیم اور ہرش چندر مشرا کے طور پر کی گئی ہے۔ تیسرے کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔
پولیس نے ٹرک ضبط کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ زخمی شخص کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Truck rammed into a tea stall in bihar 3 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply