اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ٹرک موٹر سائیکل ٹکر میں3ہلاک

شاہجہاں پور:اترپردیش میں شاہجہاں پور کے جلال آباد علاقے میں ہوئے سڑک حادثہ میں ایک عورت اور بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات گئے جلال آباد علاقے میں کولاپاٹ پل کے نزدیک کلان کی طرف جارہے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ خاتون اور بچے نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کا رجسٹریشن بدایوں کے ہریش کمار کے نام ہے پولیس ان کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Truck hits bike in shahjahanpur up 3 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply