اترپردیش میں المناک سڑک حادثہ، شادی میں شرکت کر کے واپس آرہے 14 افراد ہلاک28زخمی

ایٹہ:جلیسر پولس تھانہ حلقہ کے سرائے نیم علاقے میں آ ج ایک دردناک سڑک حادثہ میں اس وقت14افراد ہلاک اور28دیگر زخمی ہو گئے جب شادی میں شرکت کے بعدایک ٹرک میں سوار ہوکر گاؤں واپس جاتے وقت ٹرک بے قابو ہو کر ایک نہر میں جا گرا۔ ٹرک میں 50افراد سوار تھے۔ جونگریہ پدروا گاؤں کے رہائشی تھے۔ سینئرپولس سپرنٹنڈنٹ ستیارتھ انیرودھ نے بتایا کہ یہ حادثہ دوپہر ڈھائی بجے ٹونڈلہ روڈ پر سرائے نیم علاقے میں پیش آیا۔ڈرائیور کی آنکھ جھپک گئی تھی جس کے باعث اسٹئیرنگ وہیل بے قابو ہو گیا اور توازن بگڑ جانے سے ٹرک سڑک کے کنارے نہر میں اچانک جا گرا ۔ ہلاک شدگان میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے ایسالگ رہا ہے کہ ٹرک کی ٹکر کہیں نہیں ہوئی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امت کشور کی نگرانی میں جاری ہے۔لاشوں اور تمام زخمیوں کو وہاں سے نکالا جا چکا ہے۔ زخمیوں کو ایس این ہاسپیٹل آگرہ اور ایٹہ صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جن ہلاک شدگان شناخت ہوچکی ہے ان کے نام یہ ہیں۔ گریندر سنگھ(60)، لو کش21،مکل20،کھراجل24،پرشانت 12،پدم سنگھ 60،وجے 10،شیطان سنگھ 65،پرویندر36،بانی سنگھ29،اوم ویر23، پدم سنگھ 30، نیتو14 اور کلی 18شامل ہیں۔

Title: truck falls into canal in india 14 dead | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply