غریبوں کو مکان فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہ کر نے پر سی پی آئی کی تلنگانہ حکومت پر کڑی تنقید

حیدر آباد: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) کی ریاستی کونسل نے مستحق غریبوں کو رہائش گاہ فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس ) حکومت پر کڑی تنقید کی۔

سی پی آئی نے افسوس ظاہر کیا کہ یوں تو حکومت وقتاً فوقتاً سب کو مکان فراہم کرنے کے وعدے کا اعادہ کرتی ہوئے اس کے لیے حکم جاری کرتی رہی لیکن ابھی تک اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔

سی پی آئی نے اس وعدہ فراموشی کے خلاف 23اور24جولائی کو تمام تحصیل دفاتر کے باہر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ حکومت غریبوں سے کیے گے اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لیے دو کمروں والے مکان تیزی کے ساتھ تعمیر کرانے کے اقدامات کرے۔پارٹی سکریٹری چ´دا وینکٹ ریڈی نے یہاں پارٹی دفتر پر مجوزہ دھرنے کے حوالے سے ایک پوسٹر اور پمفلٹ بھی جاری کیا۔

اس ضمن میں انہوں نے شہر کے سنتوش نگر کے قریب سرلا دیوی نگر کی مثال پیش کی جہاں نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی نے بڑے زور شور سے 25دسمبر2015کو دو کمروں والے مکانات کے لیے سنگ بنیاد رکھا تھا۔لیکن آج تین سال گذرگئے اس سنگ بنیاد پر ایک ایت بھی مکانات بنانے کی نیت سے نہیں رکھی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trs failed to fulfil promises cpi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply