تریویندر سنگھ راوت اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ

دہرا دون : کافی غور خوض کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تریویندر سنگھ راوت کو اتراکھنڈ میں اپنا وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا۔ ان کی حلف برداری ہفتہ کو ہوگی۔ جمعہ کوپارٹی کے ممبران اسمبلی نے راوت کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کا قائد منتخب کیا جس کے بعد پارٹی ہائی کمان نے انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔
57سالہ راوت نے ڈائی والا حلقہ میں کانگریس کے ہیرا سنگھ بشٹ کو24ہزار ووٹ سے ہرایاتھا۔ یہ اس حلقہ سے ان کی تیسری جیت ہے۔راوت ایک ٹھاکر لیڈر ہیں اور آر ایس ایس میں اپنی مضبوط جڑوں کے باعث وہ اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں پیش پیش تھے۔وہ 1983سے 2002تک آر ایس ایس پرچارک رہے اور سنگھ میں کئی اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔
راوت نے جرنلزم میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔وہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور مرکزی قیادت کے بھی کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trivendra singh rawat to be uttarakhand chief minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply