بی جے پی نے تری پورہ جیت لیا،اب کرناٹک کی باری ہے:امیت شاہ

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے صدرامیت شاہ نے تری پورہ میںاپنی پارٹی کی بے نظیر کامیابی اور شمال مشرق کی دیگر دو ریاستوں میں اپنی پارٹی کی، پیش رفت کو وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ قرار یا اور دعویٰ کیا کہ کرناٹک میں بھی اسمبلی الیکشن میں پارٹی کو ایسی ہی کامیابی ملے گی۔
تاہم بی جے پی صدرنے تریپورا‘ ناگالینڈ‘ میگھالیہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا پارٹی کا سنہری دور کا آغاز اڑیسہ،بنگال اور کیرل جیتنے کے بعد ہی شروع ہوگا۔ کہ تریپورہ 2013 میں بی جے پی کا ایک بھی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔ لیکن اس بار اس نے نہ صرف عمدہ کارکاکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ چوتھائی صدی سے اقتدار پر قابض بایاں محاذ کو اقتدار سے بے دخل بھی کر دیا۔ اسی دوران انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے اٹلی چلے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واٹس آپ آیا ہے کہ اٹلی میں انتخابات ہو رہے ہیں۔
شمال مشرقی کی تین ریاستوں کے انتخابات میں بی جے پی کی بہترین کارکردگی سے خوش اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست کے لیے3مارچ کا دن بہت ہی اہم ہے۔ناگالینڈ، تری پورہ اور میگھالیہ کے انتخابات کے نتائج کو انہوں نے ہندوستانی سیاست کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمال مشرق کے عوام نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں میں اعتماد کا اظہارکیا ہے۔بی جے پی کی یہ تاریخی کامیابی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tripura conquered amit shah says bjps golden period will begin in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply