وزیر اعلیٰ تری پورہ کابلا نقدی لین دین سے متعلق مشاورتی کمیٹی کا رکن بننے سے انکار

نئی دہلی:تریپورہ کے وزیر اعلی مانک سرکار نے بلا نقد ی لین دین کی تشہیر کی حکمت عملی وضع کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سطح کی مجوزہ کمیٹی کا رکن بننے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔ مسٹرسرکار نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے ایک روز قبل انہیں فون کر کے مطلع کیا تھا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی چاہتے ہیں کہ وہ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کا رکن بنیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے انہیں واضح طور پر بتا دیا کہ انہیں اس ضمن میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں اور شاید اس عمل میں وہ کوئی اہم کردار ادا کرنے کے قا بل بھی نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے ان سے قطعی فیصلہ لینے کے لئے کچھ مہلت دینے کی درخواست کی۔ اس دوران اس معاملہ پر ہمہ پہلو غور کرنے کے بعد انہوں نے مرکز کو اپنے فیصلہ سے مطلع کر دیا کہ وہ اس کمیٹی میں شامل نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی تجربے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان میں بلانقدی لین دین پر تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا نقدی لین دین یا ڈیجیٹل طریقے سے لین دین کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال یا بات کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ اس سے نقد رقم کا موجودہ بحران حل نہیں ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tripura cm refuses to be member of committee on digitisation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply