تریپورہ میں بی جے پی کارکنوں پر حکمراں کمیونسٹوں کی ظلم و زیادتی کی گورنر سے شکایت

اگرتلہ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تریپورہ یونٹ کے اعلیٰ رہنماؤں نے گورنر تتھاگت رائے کو ایک میمو رنڈم سونپ کریاست میں حکمراں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے کارکنوں کی طرف سے بی جے پی کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ کی جانے والی مبینہ زیادتیوں کے بارے شکایت کی۔پارٹی ریاستی صدر بلاپ کمار دیو کی قیادت میں اعلی رہنماؤں کے ایک وفد نے کل گورنر سے ملاقات کر کے وفد نے اس سلسلے میں مناسب کارروائی کرنے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ بھیجنے کی بھی سفارش کی۔
بی جے پی لیڈروں نے الزام لگایا کہ سی پی ایم کے کارکن پارٹی لیڈروں اور کارکنوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں اور ان معاملات میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ گذشتہ دو ہفتوں میں مختلف واقعات میں پارٹی کے کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لیکن پولیس نے ایک بھی واقعہ میں کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ بی جے پی رہنماوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس سی پی ایم کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی مدد کر رہی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ براہ راست طور پر سی پی ایم کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tripura bjp leaders submit memo to governor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply